تجھے ہی ہمیشہ۔۔۔
تجھے ہی ہمیشہ سے چاہا ہے میں نے
بنایا تجھے اپنی دنیا ہے میں نے
تو ہی عشق میرا تو ہی زندگی ہے
ترے عشق میں خود کو وارا ہے ںمیں نے
یہ وعدہ ہے تجھ سے ، ترا ہی رہوں گا
مرے دلربا ! اب یہ سوچا ہے میں نے
نشیلی سی آنکھیں ، ادائیں بھی قاتل
کہ دل ان اداؤں پہ ہارا ہے میں نے
لگی عشق و الفت کی جب سے لگن ہے
تبھی نام رہبر کا پایا ہے میں نے
شاعر :- آس رہبر
11اگست 2020 (پہلی غزل)
Comments
Post a Comment