تمھی سے جب۔۔۔
تمھی سے جب محبت ہو گئی ہے
خدا کی مجھ پہ رحمت ہو گئی ہے
جو تم نے مجھ کو دیکھا مڑ کے، جاناں!
کہوں مَیں کیا ؟ قیامت ہو گئی ہے
مرے جیون میں جب سے آئی ہو تم
مری تو زیست جنّت ہو گئی ہے
مری یادوں میں تم رہتی ہو ہر پل؟
سو ، پوری میری منَّت ہو گئی ہے
تمھاری اک جھلک دیکھوں میں رہبر!
مِرے دل کی یہ حسرت ہو گئی ہے
شاعر :- آس رہبر
Comments
Post a Comment