توڑ کے جاتے ہیں۔۔۔
توڑ کے جاتے ہیں ، رشتے نہ نبھانے والے یاد آتے ہیں سدا چھوڑ کے جانے والے تھی محبت کی رمق ان کی نگاہوں میں کبھی اب تو آنکھیں ہی دکھاتے ہیں ملانے والے ہم سے الفت ہے انھیں اور نبھائیں گے وہ کہہ کے جاتے ہیں یہی ، پیار جتانے والے زندگانی میں کروں اپنی ترے نام مگر کہہ کے یہ بات ، بنے تم بھی رلانے والے اس نے گر میری محبت کو جلایا ہے تو "جل بھی سکتے ہیں کسی روز جلانے والے" تم نے خوشیوں میں تو ہر وقت مرا ساتھ دیا غم میں کیوں چ...