آپ کا ۔۔۔۔
ہے ہمیشہ سے مرا دل بس دِوانہ آپ کا
اور خوشی سے جھومتا ہے جب ہو آنا آپ کا
رفتہ رفتہ دل گرفتہ آپ کا ہوتا گیا
اور خواہش ہے بنوں میں بس فسانہ آپ کا
آرزو میری یہی ہے زندگی ایسے جیوں
دل کی دھڑکن میں فقط ہو آنا جانا آپ کا
کھویا کھویا رہتا ہوں میں آپ کی ہی یاد میں
یاد آتا ہے مجھے جب مسکرانا آپ کا
زندگی یہ مختصر ہے دل کی باتیں کہہ بھی دو
آؤ آؤ کہہ دو آکر ، ہوں دِوانہ آپ کا
ہر گھڑی رہتا ہے دل بس آپ کا ہی منتظر
آؤں گی میں ، آؤں گی میں ! ہے بہانا آپ کا
آس رہؔبر کا فسانہ یاد رکھے گا جہاں
جب غزل شہکار لکھے گا دوانہ آپ کا
شاعر :- آس رہؔبر
Comments
Post a Comment