ان سے ملنا۔۔۔
ان سے ملنا جو حادثہ ہوتا
عشق حد سے نہ پھر سوا ہوتا
حالِ دل ان سے میں بیاں کرتا
پاس ہوتے تو رابطہ ہوتا
گر وہ رکھتے زبان پر قابو
غیر ممکن تھا فاصلہ ہوتا
تم جو ہوتے اسیر چاہت کے
دل تمھارا نہ لا پتہ ہوتا
روبرو ان کے لب ہوئے خاموش
کیسے اظہارِ مدعا ہوتا
عشق کرنے سے قبل اے رہؔبر
مجھ سے ملتے تو سب پتا ہوتا
از قلم :- آس رہؔبر
Comments
Post a Comment