تجھے یاد کر کے۔۔۔
تجھے یاد کر کے ہی سویا کروں میں
تجھے اپنے خوابوں میں پایا کروں میں
تجھے دل کی حسرت بتایا کروں میں
تو روٹھے جو مجھ سے منایا کروں میں
ہے تو ہی ہنسی اور تو ہی خوشی ہے
تری یادوں میںں مسکرایا کروں میں
ترا ذکر آنا مرا دل دھڑکنا
کہ دل کی یہ باتیں چھپایا کروں میں
تمنا ہے میری کہ تجھ سے ملوں میں
صنم حالِ دل اب سنایا کروں میں
ہے رہبر کی بس آرزو ایک دل میں
تو آئے تو محفل سجایا کروں میں
شاعر :- آس رہبر
Comments
Post a Comment