تم سے ملنے ۔۔۔
تم سے ملنے میں آنے والا تھا
دل کا دکھڑا سنانے والا تھا
کو بہ کو نام تیرا لیتے ہوئے
تیری غزلیں میں گانے والا تھا
زیست میں جو بھی میں نے پایا ہے
تجھ پہ سب کچھ لٹانے والا تھا
میرے دل میں فقط ہے نام تِرا
یہ میں سب کو ںبتانے والا تھا
مجھ سے کیوں تم نے بے وفائی کی
میں تو رشتہ نبھانے والا تھا
تیری یادوں میں اشک بہنے لگے
میں ترے خط جلانے والا تھا
دردِ دل اس طرح بڑھا رہبر
میں تو خود کو مٹانے والا تھا
شاعر :- آس رہبر
Comments
Post a Comment